دور? سر? لن?ا ??لئ? قوم? ??م ?ا اعلان،احمد ش?زاد ?? واپس?

84

دورہ سری لنکا کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔15رکنی اسکواڈ میں احمد شہزاد کی واپسی ہوئی ہے جب کہ سعید اجمل اور سمیع اسلم جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

سترہ جون سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے ۔دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، شان مسعود،اسد شفیق،اظہر علی ،محمد حفیظ،یاسر شاہ،عمران خان،احسان عادل،وہاب ریاض، جنید خان، یونس خان ، سرفراز احمد ، حارث سہیل اور  ذوالفقار بابرشامل ہیں۔

قومی ٹیم 8جون کو سری لنکا روانہ ہوگی جہاں وہ تین روزہ ٹور میچ کھیلے گی جس کے بعد 3ٹیسٹ، 5ون ڈے اور 2ٹی ٹوئنی میچ کھیلے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ