???س جمع ن? ?ران? محمد حف?ظ ?? ب?ن? ا?اؤن? منجمد

93

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس جمع نہ کرانے پر قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر محمد حفیظ کے بینک اکاؤنٹ منجمد کردیے ہیں۔حفیظ کے ذمے 42لاکھ روپے ٹیکس واجب الادا ہے جو انہوں نے کافی عرصے سے نہیں دیا۔

ایف بی آر نے ٹیکس جمع نہ کرانے تک پی سی بی کو محفیظ کو معاوضہ نہ دینے کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف بی آر نے ڈیوٹی اور ٹیکس واجبات جمع نہ کرانے پر ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی لینڈکروزر کو قبضے میں لے لیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ