?راچ? س? خاتون اور بچ? سم?ت 3افراد ?? تشددزد? لاش?? برآمد

68

کراچی کے مختلف علاقوں سے 3تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔مقتولین میں خاتون ، بچہ اور ایک مرد شامل ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سپر ہائی وے جنجال گوٹھ سے خاتون اور مرد کی تشددزدہ لاشیں ملی ہیں جنہیں تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا۔مرد کی عمر قریباً 30سال اور خاتون کی عمر 25سال بتائی جاتی ہے۔مرد نے شلوار قمیض جب کہ خاتون نے برقع پہن رکھا تھا تاہم اب تک دونوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کا قتل خاندانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب صفورا گوٹھ کے قریب 4سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔فوری طور پر بچے کی شناخت نہیں ہوسکی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ