تحر?? انصاف منظم د?اندل? ?? مرت?ب ن??? ?وئ?،عنا?ت الل?

148

خیبرپختونخوا کے وزیربلدیات اور جماعت اسلامی کے رہنماء عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف منظم دھاندلی کی مرتکب نہیں ہوئی۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں اتنی شکایات موصول نہیں ہوئیں جتنا تاثر دیا جارہا ہے تاہم  چیف سیکرٹری انتخابات سے متعلق جو شکایات دیں گے اسی کی بنیاد پرحکومت ایکشن لے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ انتخابات میری ناکامی نہیں اورنہ ہی پارٹی نے مجھ سے استعفا مانگا ہے۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نےمرحلہ وارالیکشن کرانےکا نہیں کہابلکہ ہم نےکئی بارتجویزدی، الیکشن کمیشن کےفیصلےکےخلاف سپریم کورٹ سےرجوع کیاجائےگا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ