?و?ر?ن: باغ?و? ?? حملو? س? 3فوج? ?لا? جب?? 4 زخم? ?و گئ?، فوج? ترجمان

97

 یوکرینی فوجی حکام نے کہا ہے کہ مشرقی علاقے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران روس نواز علیحدگی پسندوں کے حملے میں 3فوجی ہلاک اور 4زخمی ہو گئے ہیں۔

 فوجی ترجمان اینڈری لسینکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یوکرین کے مشرقی علاقے میں بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد تشدد کی لہر میں کمی آئی ہے تاہم روس نواز باغی اور یوکرینی فورسز تشدد کے باعث روزانہ ہونے والی اموات کا الزام ایک دوسرے پر عائد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باغی اپنے زیرکنٹرول علاقوں ڈونسیک اور لوہانسک کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی سرکاری فورسز پر باقاعدگی سے حملے کرتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ