جنوب? ?ور?ا م?رس وائرس ?? باعث 2 افراد ?لا?

89

سیئول: کوریا کے صحت حکام نے جنوبی کوریا میں میرس وائرس کے باعث 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔25 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا میں مہلک میرس وائرس میں مبتلادو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہیں ہلاک ہونے والوں میں 58سالہ خاتون اور 71 سالہ شخص شامل ہیں۔

حکام کے مطابق میرس وائرس سے متاثرہ مزید 25 افراد زیر علاج ہیں جن میں میرس وائرس کی ابتدائی تشخیص ہوگئی ہے۔

جنوبی کوریا کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں میرس کا پہلا کیس گزشتہ ماہ 20 مئی کو سامنے آیا تھا اور اس کے بعد سے اب تک 628 شہریوں کو میرس وائرس میں مبتلا ہونے کے پیش نظر خصوصی نگہداشت میں رکھا گیا ہے

واضح رہے کہ ملک بھر میں میرس وائرس سے ہلاکتوں کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ