سانح? مستونگ پر ?ون? وال? ا? پ? س? اعلام?? ?ا جار?

75

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت سانحہ مستونگ پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔ اعلامیہ کے مطابق سانحے کے ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔

وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیرصدارت سانحہ مستونگ پر گورنرہاؤس میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔ اعلامیہ کے مطابق ملک دشمن قوتیں بیرونی آقاؤں کےاشارےپربلوچستان کےحالات خراب کررہی ہیں، سانحہ مستونگ بلوچستان میں برادراقوام،قبائل میں تفرقہ پیداکرنےکی سازش تھی۔

گورنرہاؤس سے جاری ہونے والی اے پی سی کے اعلامیہ کے مطابق دشمن اقتصادی راہداری منصوبےکوناکام بنانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، گوادر کاشغر اقتصادی راہداری دشمنوں کی نظرمیں کانٹےکی طرح کھٹک رہی ہے، اعلامیے میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں اوربیرونی سازشوں کوہرقیمت پرناکام بنایا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق دہشت گردی کی کارروائیوں اوربیرونی سازشوں کوہرقیمت پرناکام بنایا جائے گا، اور خراج تحسین پیش کیا گیا کہ سیاسی قیادت نے اقوام اور قبائل کو دست وگریباں کرنے کی سازش کو ناکام بنا دیا، اعلامیے کے مطابق کانفرنس کے شرکاء میں دہشت گردی اور دہشت گردوں کے مکمل خاتمے پر اتفاق رائے ہے، ذمےداروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھنے کےعزم کا اظہار۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ