آئ? س? س? صدارت ?? ل?? ظ??ر عباس ?ا نام فائنل

59

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشین بریڈمین ظہیر عباس کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کی صدارت کے لیے نامزد کردیا۔

پی سی بی نے نجم سیٹھی کے آئی سی سی صدارت سے دستبردار ہونے کے بعد 4سابق ٹیسٹ کھلاڑیوں کے نام شاٹ لسٹ کیے تھےجن میں سابق لیجنڈری ٹیسٹ کرکٹر ماجد خان،ایشین بریڈمین ظہیر عباس،سابق لیگ اسپنر انتخاب عالم اور سابق کپتان رمیز راجا کے نام شامل تھے۔

پی سی بی مشاورت کے بعد ان چاروں میں سے ظہیر عناس کا نام انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی صدارت کے لیے فائنل کیا ہے۔پی سی بی ظہیر عباس کی نامزدگی سے متعلق آئی سی سی کو تحریری طور پر آگاہ کرے گا۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے نجم سیٹھی کو آئی سی سی کی صدارت کے لیے نامزد کیا تھا تاہم عہدہ سنبھالنے سے ایک ماہ قبل انہوں نے معذرت کرلی اور بورڈ سے کسی نامور سابق کرکٹ کو عہدے پر فائز کرنے کی درخواست کی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ