وز?راعظم ا? پ? س? م?? شر?ت ??لئ? ?وئ?? پ?نچ گئ?

87

وزیراعظم میاں نوازشریف وفاقی وزراء کے ہمراہ بلوچستان میں امن وامان سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت کے لیے کوئٹہ پہنچ گئے۔

وزیراعظم نوازشریف اے پی سی میں شرکت کے لیے وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان، وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ اور جام کمال کے ہمراہ کوئٹہ پہنچ گئے۔وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ اور صوبائی وزرا نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

کل جماعتی کانفرنس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شرکت کریں گے۔

بلوچستان میں سانحہ مستونگ اور صوبے میں امن و امان کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس ہو رہی ہے جس کی صدارت وزیر اعظم نواز شریف کریں گے ۔ بلوچستان حکومت نے صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی  ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ