فرنچ اوپن ??نس ?ورنامن?: سر?نا ول?مز و?منز سنگلز ?? ?وار?ر فائنل م?? پ?نچ گئ??

86

امریکہ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز، اٹلی کی سیرا ایرانی اور جمہوریہ چیک کی لوئس سفاروا اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

روسی ٹینس کوئن، بین الاقوامی شہرت یافتہ اور عالمی نمبر دو ماریا شراپوا پری کوارٹر فائنل میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ فرانس میں جاری ٹینس کے میگا میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ کے میچ میں امریکہ کی سرینا ولیمز نے سخت مقابلے کے بعد اپنی ہم وطن سلونی سٹیفنز کو پہلے سیٹ میں 1-6 کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-3 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں اٹلی کی سیرا ایرانی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کی جولیا گورجز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے مات دیکر ٹورنامنٹ کے ٹاپ ایٹ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ جمہوریہ چیک کی لوئس سفاروا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روسی ٹینس کوئن، بین الاقوامی شہرت یافتہ اور عالمی نمبر دو ماریا شراپوا کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6(7-3) اور 6-4 سے شکست دیکر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ