ابوجا:نائ?جر?ا ?? شمال مشرق? ش?ر م?? د?ما?? ، 50 افراد ?لا?

83

نائیجریا کے شمال مشرقی شہر میں دھماکے کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائیجریا کے شمالی مشرقی شہر میدوگری میں بم دھماکے کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہو گئے ۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکے شہر کی مصروف مارکیٹ میں ہوا ۔ دھماکے کے وقت مارکیٹ میں خریداروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ ایک گوشت کی مارکیٹ میں ہوا ہے ۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہلاکتوں میں زیادہ تعداد دوکان داروں کی ہے ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک دکان کے پھٹے کے نیچے رکھا گیا تھا ۔ حکام کے مطابق ابھی تک کسی گروہ نے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ