امر??? پول?س ?? ?ات?و? 385 افراد مار? گئ? ، امر??? اخبار ?ا دعو??

59

نیویارک: معروف امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ پچھلے پانچ ماہ کے دوران امریکی پولیس فائرنگ اور تشدد کے دوران 385 شہریون کو ہلاک کردیا ہیں ۔

امریکی اخبار کے مطابق پولیس کی جانب سے تشدد کی نئی لہر سامنے آئی ہیں جس کے باعث سب سے زیادہ اقلیتی افراد تشدد کا شکار بنے ہیں جبکہ درست اعدادوشمار کا احاطہ کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ اس تشدد میں سب سے زیادہ سیاہ فام قوم سے تعلق رکھنے والوں کی ہیں ۔

اعداد وشمار کے مطابق پولیس مقابلے یا تشدد کے دورا ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16سے 83 سال کے درمیان ہے جبکہ ان ہلاکتوں میں بعض افراد ذہنی مریض بھی تھے ۔

اخبار نے دعوی کیا ہے کہ ہر روز 2سے 3 افراد امریکی پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہوجاتے ہیں جبکہ صحیح تعداد اس سے بھی ذیادہ ہوسکتی ہیں کیونکہ بعض واقعات رپورٹ نہیں ہوتے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ