مو?رسائ??ل پر 2افراد ?? ??لم? پ?نن? پر پابند?،ح?ومت ?و نو?س جار?

66

سندھ ہائی کورٹ نے موٹرسائیکل پر 2افراد کے ہیلمٹ پہننے کی پابندی کے خلاف درخواست پر صوبائی حکومت اور پولیس افسران کو نوٹس جاری کردیے۔

پیر کے روزسندھ ہائی کورٹ میں موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھنے والوں کے لیے ہیلمپٹ کی پابندی کے خلاف جسٹس سجاد شاہ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی۔

درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ حکومت سندھ نےموٹرسائیکل سوار 2 افراد کیلیےہیلمٹ لازمی قراردیا ہے ، حکومت کا یہ اقدام نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے دہشت گردی کا خطرہ بھی بڑھنے کا خدشہ ہے ۔

عدالت نے موقف سننے کے بعد چیف سیکریٹری،سیکرٹری ٹرانسپورٹ،آئی جی سندھ،ڈی آئی جی ٹریفک و دیگر کو نوٹس جاری کردیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ