ن?لم ج?لم ?ائ??رل پاورپروج??? م?? د?ما?اس? 3مزدور جا? بحق،18زخم?

81

مظفر آباد میں نیلم جہلم ہائیڈرل پاور پروجیکٹ کی سرنگ میں گیس لیکج سے ہونے والے دھماکے میں تین مزدور جاں بحق جبکہ 2چینی انجینئرز سمیت 18افراد زخمی ہوگئے۔

مظفر آباد میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا تعمیراتی کام جاری تھا کہ ٹنل بورنگ مشین میں اچانک گیس لیکج کی وجہ سے دھماکا ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکا گزشتہ رات ساڑھے بارہ بجے کے قریب ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں 3 مقامی مزدور جاں بحق جب کہ 2 چینی انجینئرز سمیت 18 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو مظفرآباد کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ