?و?ا?: نو منتخب جنرل ?ونسلر ??گ?ر پر فائرنگ، پول?س

76

 کوہاٹ کے علاقے سیاب میں نو منتخب جنرل کونسلر کےگھر پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق کوہاٹ کے علاقے سیاب میں نامعلوم مسلح افراد نے نو منتخب جنرل کونسلر کے گھر پر اس وقت فائرنگ کردی جب علاقہ مکین انتخابات میں کامیابی کے بعد انھیں مبارک دینے آئے ہوئے تھے۔

نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کی زد میں آکر 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کاروائی کرتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ