بلد?ات? انتخابات م?? عوام? م?ن??? پر ?ا?? ?الا گ?ا ، مولانافضل الرحمان

63

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے نام پر عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ۔ تحریک انصاف کے ہاتھوں انصاف کا جنازہ نکل گیا اب عمران عوام کو کیا منہ دکھائیں گے ۔

جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے دوران بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی ۔ پی ٹی آئی کے غنڈوں نے پولیس کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنز میں ٹھپے لگائے ۔ ان کا کہنا تھا دھاندلی کا شور مچانے والے اب کس منہ سے کہیں گے کہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی ۔ فضل الرحمان کا کہنا تھا افسوس ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے ہاتھوں انصاف شرما گیا ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ امریکا نے اسلامی دنیا کو آگ اور خون کے سوا کچھ نہ دیا،مگر چین نے پوری دنیا کو اقتصادی خوشحالی دی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ