سانح? مستونگ ??خلاف بلوچستان م?? سوگ اور ??تال

257

سانحہ مستونگ کے خلاف بلوچستان حکومت کی اپیل پر سوگ اور مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے صوبے بھر میں ہڑتال کی جارہی ہے۔

نمائندہ جسارت کے مطابق جمعہ کی شب پیش آنے والے دہشتگرد ی کے افسوسناک واقعہ کے خلاف بلوچستان حکومت آج یوم سوگ منارہی ہے ۔یوم سوگ کے باعث صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں فضاسوگورا ہے۔

دوسری جانب پشتونوں کے قتل کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں کی اپیل پر آج بلوچستان بھر میں ہڑتال کی جارہی ہے۔کوئٹہ، زیارت، لورالائی،پشن، چمن سمیت دیگر اضلاع میں کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں۔

واضح رہے کہ  جمعہ کی شب مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں دہشت گردوں نے 2 کوچز میں سوار افراد کو شناخت کے بعد اتار کر 22 افراد کو قتل کردیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ