د?رنا س?است عمران خان ?? ا?جاد ??، پرو?ز رش?د

71

 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ دھرنا سیاست عمران خان کی ایجاد ہے۔ ملک میں دھرنے کی سیاست کو عمران خان نے متعارف کرایا ہے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دھرنے کی سیاست کو عمران خان نے متعارف کرایا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام کی طاقت کے بجائے اقتدار کو کارکنوں کی طاقت کے بل بوتے پر چھین نے کی کوشش کی اگر عمران خان عوام کی سیاست کرتے تو عوام کی جانب سے انھیں بہتر جواب ملتا۔

  پرویز رشید کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر تحریک انصاف کے وزراء، ارکان اسمبلی اور رہنماء بیلٹ باکس ہتھیانے میں مصروف رہے تاہم عمران خان نے 25 فیصد جبکہ باقی جماعتوں نے بلدیاتی انتخابات میں 75 فیصد ووٹ لیے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ