سازگارماحول ت? پا?ستان س? مذا?رات مم?ن ن??? ،ب?ارت? وز?رخارج?

77

بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج کا کہنا ہے پاکستان کے ساتھ مذاکرات ذکی الرحمان لکھوی کے خلاف کارروائی تک ممکن نہیں ، پاکستان ملزمان کے خلاف کارروائی کرکے حالات سازگار بنائے ۔

نئی دہلی سے جاری ہونے والے بیان میں بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج کا کہنا تھا پاکستان سے امن مذاکرات صرف پرامن ماحول میں ہو سکتے ہیں اور پرامن ماحول کے لئے پاکستان کو ذکی الرحمان لکھوی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کارروائی کرنی ہو گی ۔

سشماسوراج کا کہنا تھا گزشتہ سال سے پاکستان نے بھارت کیساتھ جارحانہ رویہ اختیارکیا ہوا ہے، پاکستان کے ساتھ تمام تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں،مگر ہم کو پاک بھارت تنازعات کے حل کے لیے کسی تیسرے فریق کی مداخلت قبول نہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ