سانح? مستونگ، لواحق?ن لاشو? ?? ?مرا? ر??زون م?? داخل

73

کوئٹہ :سانحہ مستونگ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میتوں کے ہمراہ ریڈ زون میں داخل ہوگئے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جارہی ہیں ۔

لواحقین لاشوں کے ہمراہ وزیر اعلی ٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دئیے بیٹھے ہے جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہیں ان کا مطالبہ ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان خود آکر ہم سے بات کریں ہم ان کے سامنے اپنے مطالبات رکھیں گے اور مطالبات کے پورے نہ ہونے کی صور ت میں ہم یہاں دھرنا میں موجود رہیں گے ۔

اس سے قبل رکن صوبائی اسمبلی آغالیاقت اورانجینیرزمرک خان نے بھی لواحقین سے مذاکرات کئے تھے جو کہ ناکام ہوئے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی تک ہمارا پر امن احتجاج جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ رات گئے مستونگ کےعلاقے کھڈکچہ میں دو مسافر کوچز سے دہشتگردوں نے 35 افراد کو اغوا کر لیا ۔ جن میں سے 21 افراد کو شناخت کے بعد قتل کردیا گیا تھا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ