مقبوض? واد? م?? پا?ستان? پرچم ل?ران? ?ا ا?? اور واقع?

52

سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں ایک بار بھر پاکستانی پرچم لہرادیا گیا ہے ۔ پرچم لہرانے کا واقعہ حریت رہنما شبیر شاہ کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی کے دوران پیش آیا اس دوران مظاہرین نے پاکستان کے حق میں واشگاف نعرے لگائے گئے۔

پاکستان کے نعرے سنتے ہی قابض فوجی آپے سے باہر ہوگئے اور نہتے مظاہرین پر ٹوٹ پڑی، بھارتی فوجیوں نے مظاہرین میں پر لاٹھیاں برسائیں ، لاٹھیوں سے پیمانہ لبریز نہ ہواتو مظاہرین پر آنسو گیس شیلنگ کی گئی جس سے متعدد افراد بے ہوش ہوگئے۔

قابض بھارتی فوجیوں نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے آخری اطلاعات کے مطابق مظاہرین اور قابض فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے باعث وادی میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل مقبول حریت رہنما عالم بٹ ، میر واعظ عمر فاروق اور علی گیلانی کے جلسے میں بھی پاکستان کے پرچم لہرائے جاچکے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ