رانا ثناءالل? ، ?ا??رعائش? ن? بطور صوبائ? وزراء حلف ا??ا ل?ا

102

 رانا ثناءاللہ نے گورنر ہاوس میں صوبائی وزیر قانون کا حلف اٹھا لیا ہے ۔

 گورنر ہاوس میں بروز جمعہ حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں رانا ثناءاللہ سے گورنر پنجاب رجوانہ نے صوبائی وزیر قانون کا حلف لیا ۔

 اس تقریب میں رانا ثناءاللہ کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر عائشہ غوث نے بھی صوبائی وزیر خزانہ کا حلف اٹھایا ۔ حلف برداری کی اس تقریب میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے۔

 واضح رہے سانحہ ماڈل ٹاون کے بعد رانا ثناءاللہ کو وزیر قانون کے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ