زمبابو?ن ?ر??رز پا?ستان ?? م?زبان? س? متاثر

87

لاہور: زمبابوے کے پلیئرز پاکستان کی میزبانی اور روائتی کھانوں سے اس قدر متاثر ہیں کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر والہانہ اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔

زمبابوے کے پلیئر چامو چیبابا نے اپنی ایک ٹوئٹ میں پاکستان کے روائتی کھانوں کی خوب تعریف کی ہے۔ ان کے علاوہ زمبابوے کے سینئر بیٹسمین سین ولیمز نے بھی اپنے ایک پیغام میں پاکستانی شائقین سے امید کی ہے کہ وہ آج کے میچ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں زمبابوین جھنڈوں کی فیس پینٹنگ اور جھنڈے لےکر میدان میں داخل ہوں۔

دوسری جانب گرین شرٹس کے پیسر جنید خان نے اپنی ٹوئٹ میں قوم سے آج کے میچ میں گرین ٹیم کی فتح کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔ زمبابوے کیخلاف پہلے ون ڈے میں جارحانہ اننگز کھیلنے والے حارث سہیل نے بھی اپنے پیغام میں آج پہلے سے بہتر کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ