مصباح الحق 41برس ?? ?وگئ?

70

بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی حیثیت رکھنے والے قومی  ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق آج 41برس کے ہوگئے۔

تینوں طرز کی کرکٹ میں کپتانی کرنے والے مصباح الحق 28مئی 1974کو میانوالی میں پیدا ہوئے۔انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 2001میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور ون ڈے کا پہلا میچ بھی کیویز کے خلاف کھیلا۔

سب سے زیادہ میچوں میں قومی ٹٰم کی کپتانی کا اعزاز پانے والے نہ صرف کئی سال تک ٹیم کی قیادت کرتے رہے بلکہ فٹنس اور رنز بنانے میں بھی سب سے آگے رہے۔

مصباح الحق نے پچپن میچوں میں تین ہزار آٹھ سو چھیاسی رنز بنائے ۔ ایک سو اکسٹھ رنز کی ایک بڑی اننگز کے علاوہ آٹھ سنچریاں اور اٹھائیس نصف سنچریاں بھی ان کی ریکارڈ بُک کا حصہ ہیں ۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ طویل عرصے تک ون ڈے ٹیم میں مستقل رکن کی حیثیت سے کھیلتے رہے لیکن انہوں نے ایک بھی سنچری نہیں بنائی تاہم 42نصف سنچریاں ان کے ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ