پا?ستان اورزمبابو? ?? درم?ان دوسرا ون ?? ?ل ???لا جائ?گا

76

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ کل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا ون ڈے کل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ میچ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہوگا ۔ واضح رہے کہ پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔

قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا آج قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم سارے میچز چیمپئن ٹرافی میں کوالیفائی کرنے کے لئے کھیل رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا بلے باز اچھا پرفارم کر رہے مگر ہم کو ابھی باؤلنگ پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ چگمبورا کے حوالے سے اظہر علی کا کہنا تھا ہم زمبابوے کی مکمل ٹیم کے ساتھ کھیلنا چاہتے تھے ، چگمبورا کے بغیر زمبابوین ٹیم سے جیتنا آسان ہو گا ۔ اظہر علی کا کہنا تھا سعیداجمل تجربہ کار باؤلر ہیں ان کی کمی شدت سے محسوس کر رہے ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کے آئی ہوئی زمبابوین ٹیم کے کپتان ہیملٹن مساکڈزا کا کہنا تھا قذافی اسٹیڈیم کی پچ بلے بازوں کے لئے موزوں ہے جبکہ باؤلرز کو سخت محنت کرنا پڑتی ہے ۔ چگمبورا کا ٹیم میں نہ ہونازمبابوے ٹیم کیلئے بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ چگمبورہ کے بغیر بھی پاکستان کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ