صدرممنون حس?ن س? ب?لاروس ?? صدر ?? ملاقات

78

بیلاروس کے صدر نے صدرممنون حسین سے ایوان صدر میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ۔

بیلاروس کے صدر الیگزینڈرلوکاشینکو نے صدر مملکت ممنون حسین سے ایوان صدر میں ملاقات کی ۔ صدرممنون حسین نے ایوان صدر پہنچنے پر صدر الیگزینڈرلوکاشینکو کا پرجوش استقبال کیا ۔ اس موقعے پر بچوں نے بیلاروس کے صدر کو پھولوں کے گلدستے پیش کیئے ۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ بعدازاں دونوں ممالک میں وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے ۔

اس موقعے پر صدر ممنون حسین کا کہنا تھا دونوں ممالک کی پارلیمنٹ کے درمیان تعاون میں اضافے کی ضرورت ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کے وسیع امکانات بھی موجود ہیں ۔

صدر بیلاروس الیگزینڈر لوکا شینکو کا کہنا تھا بیلاروس مختلف شعبوں میں پاکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ