د?شتگرد? ?و ش?ست ?? عوام ?? حما?ت ضرور? ، رضا ربان?

97

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے دہشتگردی کو شکست دینے کے لیے عوام کی حمایت ضروری ہے۔

کراچی میں کنزیومر چوائس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا تھا پاکستان کو سیکیورٹی اسٹیٹ بنادیا گیا، سیکیورٹی اسٹیٹ کی ضرورت فلاحی ریاست سے مختلف ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا پاکستان کو انتہا پسند اور دہشت گردی کے خطرات کا سامنا ہے۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا صرف اداروں اور ہتھیاروں سے دہشتگردی کو شکست نہیں دی جا سکتی ، دہشتگردی کو شکست دینے کے لیے عوام کی حمایت ضروری ہے۔ اٹھارویں ترمیم پرکوئی عمل درآمد نہیں ہورہا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ