ن?ب بلوچستان ن? مب?ن? ?رپشن پر ش?خ محمد م?د? ?و گرفتار ?رل?ا

119

نیب بلوچستان نے اے جی ایم بلوچستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی شیخ محمد مہدی کو دوبندی توبہ اچکزئی منصوبے میں مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔

ترجمان نیب بلوچستان کے مطابق ایڈیشنل جنرل منیجر بلوچستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی شیخ محمد مہدی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق شیخ محمد مہدی کو دوبندی توبہ اچکزئی سڑک کےمنصوبے میں 196ملین روپے سے زائد کی خرد برد کرنے کی بنا پر گرفتار کیا گیا ہے ۔

ترجمان نیب بلوچستان کا کہنا ہے شیخ محمد مہدی نے یہ کرپشن بی ڈی اے کے دیگر ملازمین کےساتھ مل کی تھی ۔ ترجمان کے مطابق ملزم کوہائی کورٹ کی جانب سےقبل از گرفتاری کی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد گرفتار کیاگیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ