روس مصر ?و ل?ا?ا ط?ار? فرا?م ?ر? گا

87

روس مصر کو لڑاکا طیارے فراہم کرے گا۔ روس نے مصر کو 36 روسی مگ 29 جنگی طیاروں کی فراہمی پر اتفاق کر لیا ہے۔

قومی طیارہ ساز صنعت کے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دیتے ہوئے روسی اخبار ویدوموستی نے توقع ظاہر کی کہ متعلقہ سمجھوتے پر عنقریب دستخط کئے جائیں گے۔ تاہم ہتھیار اور عسکری سامان برآمد کرنے والی سرکاری کارپوریشن “روس اوبورون ایکسپورٹ” کے ذرائع نے اس اطلاع پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال روس اور مصر نے ایک سمجھوتہ کیا جس کے مطابق مصر کو ایک 300 میزائل کمپلکس فراہم کئے جا رہے ہیں۔ اس سمجھوتے کی مالیت پچاس کروڑ ڈالر ہے۔ مگ 29 جنگی طیاروں کی فراہمی کے سمجھوتے کی مالیت دو ارب ڈالر ہو سکتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ