اسلام آباد: وفاق? بج? 5 جون ?و پ?ش ??ا جائ? گا، پرو?ز رش?د

94

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش کیا جائے گا ۔ پچھلے بجٹ کی طرح یہ بجٹ بھی عوام دوست ہو گا ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا گیا جبکہ دیگر ممالک نے تیل میں کمی کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچایا ۔ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں بتدریج کمی کی ہے ۔ بجلی کے کارخانے لگانا بھی عوام دوست اقدامات ہیں ۔ میٹروبس چلنا بھی عوام دوست اقدام ہے ۔

ڈسکہ واقعے پر پرویز رشید کا کہنا تھا پنجاب جل نہیں رہا ، پرامن احتجاج کیا گیا ۔ ڈسکہ میں وکلاء کے قتل پر حکومت نے فوری ایکشن لیا ۔ کل کا واقعہ افسوس ناک تھا لوگوں نے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ۔

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا ہم شفاف طریقے سے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی چاہتے ہیں ۔ ایگزیکٹ کے معاملے پر وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا بول کو لائسنس ہمارے دور حکومت میں نہیں دیا گیا ۔ اپنے دور حکومت میں دی گئی سیکورٹی کلیئرنس واپس لی گئی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ