مل? ?? ب?شترعلاقو? م?? ق?امت خ?ز گرم? جار?

97

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کاامکان ظاہر کیاہے۔ پنجاب،سندھ اور بلوچستان کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے ۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے زیادہ ترعلاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اورجھلسا دینے والی لو کا سلسلہ برقرار رہنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ گرمی لاڑکانہ میں ریکارڈ کی گئی جہاں درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں ،مالاکنڈ ڈویژن ،گلگت بلتستان،فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہےجبکہ جڑواں شہروں میں گزشتہ رات ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے

Print Friendly, PDF & Email
حصہ