اسلام آباد:وز?راعظم س? وفق? وز?رداخل? چو?در? نثار ?? ملاقات

105

وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں وزیراعظم نے وزیرداخلہ کے تحفظات دور کرتے ہوئے نیکٹا کے فنڈز جاری کرنے کی بھی یقین دہانی کرا دی ۔

وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، پرویز رشید اور اسحاق ڈار بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی اور بالخصوص امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر وزیر اعظم نے نیکٹا کے فنڈز جلد جاری کرنے کی یقین دہانی کرا دی جبکہ وزارت داخلہ اور وزیر اعظم ہاؤس کے درمیان کوآرڈی نیشن مزید بہتر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیر اعظم نے چودھری نثار کو وزارت داخلہ کے معاملات میں دخل اندازی نہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور چودھری نثار کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اہم کردار ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ