ب?ارت م?? گرم? س? ?لا?تو? ?? تعداد 800 ?و گئ?

52

بھارت میں گرمی کی شدت سے ہلاکتوں کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی ۔ کئی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے بھارت کے مختلف علاقوں میں ہلاکتوں کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی ہے ۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق آندھرا پردیش 551 اور تلنگانہ میں 215 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ مغربی بنگال اور اوڑیسا میں 24 افراد گرمی سے موت کی آغوش میں چلے گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے گرمی کی شدید لہر آئندہ کئی روز تک جاری رہ سکتی ہے ۔