سابق اسرائ?ل? وز?راعظم ?و ?رپشن ??س م?? ج?ل ?وگئ?

113

یروشلم کی ضلعی عدالت نے اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کو کرپشن کے الزام میں آٹھ ماہ قید کی سزا سنادی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق سابق وزیر اعظم پرغیر قانونی طور پر امریکی شہری سے پیسے لینے کا الزام ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعدمقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ایہود اولمرٹ بدعنوانی کے الزام میں آٹھ ماہ قید کی سزا سنادی ۔

اس سے قبل مارچ میں رشوت ستانی کے کیس میں سابق اسرائیلی وزیراعظم کو چھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

سزا پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کے وکیل کا کہنا تھا کہ سزا کے خلاف فوری طور پرسپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔

ضلعی عدالت نےسابق وزیراعظم کو 25000 امریکی ڈالر بطور جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ