ب?ارت م?? شد?د گرم? ، 500 افراد ?لا?

92

حیدرآباد دکن: بھارت ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں ،بھارتی ریاست آندھرا  پردیش اور تلنگانہ میں شدید گرمی سے 500 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ، بھارتی موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی ریاست میں گرمی نے غضب ڈھادیا ہے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مذید 165 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ،آندھراپردیش میں 93 اور تلنگانہ میں 72 افراد گرمی کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ گرمی کی حالیہ لہر سے ابھی تک ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہیں۔

دوسری جانب بھارتی حکومت نے ریاست کے تمام سرکاری اور نیم سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے ۔

بھارتی حکومت نے اپنے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے اور شہریوں کو کہا گیا ہے کہ بلاضرورت گھر سے نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں طبعیت کی خرابی پر فوری طور پر قریبی اسپتال میں رپورٹ کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ