عوام بلد?ات? انتخابات م?? جماعت اسلام? ?و وو? د?? ،محمد حس?ن محنت?

83

محمد حسین محنتی نے جماعت اسلامی جمشید زون کے تحت ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران  کہا کہ عوام بلدیاتی انتخا بات میں جماعت اسلامی کو اپنا ووٹ دیں۔

                        نائب امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ عوام بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کو ووٹ دیں۔ ہم عوام کو دہشت گردی سے نجات دلائیں گے۔

فتح مکہ کی تاریخ کو دہرانے کے لیے مسلسل محنت اور جدوجہد کی ضرورت ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی جمشید زون کے تحت ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی ، نائب امیر ضلع سید افتخار احمد ، امیر زون سید نصیر الدین حسینی اور دیگر بھی موجود تھے ۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ عوام جماعت اسلامی کو ووٹ دیں ، دہشت گردی سے نجات دلائیں گے ،ماہ رمضان میں تحریک پاکستان کامیاب ہوئی اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وجود عمل میں آیا ،ماہ رمضان کی بہترین منصوبہ بندی کے ذریعے اس کے فیوض و برکات کو سمیٹ سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کامیابی کا انحصار موثر حکمت عملی کی صورت میں ہے ۔ رابطہ عوام مہم کے ذریعے ماہ رمضان کا پیغام عام کرنے کی ضرورت ہے ۔ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا کہ بابائے کراچی میئر افغانی اور نعمت اللہ خان کا دور سنہری ادوار میں شامل ہے۔

 پورا شہر ان کی مقبولیت اور شاندار خدما ت کو فراموش نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ ماہ رمضان قرآن و جہاد فی سبیل اللہ کا مہینہ ہے۔ ماہ رمضان میں گھر گھر رابطہ عوام مہم کو ہدف بنانے کی ضرورت ہے۔ تمام یوسیز کی سیاسی، سماجی اور تاریخی حیثیت کا تعین کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات درپیش ہیں۔ جماعت اسلامی کا بلدیاتی انتخابات میں فتح وکامرانی کا ریکارڈ شاندار ہے کارکنان اپنا حصہ ادا کریں۔

کم از کم ایک ہزار گھرانوں اور ان کی حمایت کی جدوجہد جاری جاری رکھنی چاہیے۔ رمضان کے بعد بڑی فیملی عید ملن کے ذریعے رابطہ عوام مہم کے نتیجے میں خاندانوں اور افراد کو جماعت اسلامی کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے ۔ ورکرز کنونشن سے نائب امیر ضلع سید افتخار احمد ، امیر زون سید نصیر الدین حسینی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ