افغانستان: داعش اور طالبان ?? درم?ان گ?مسان ?? ج??پ??

75

ترجمان افغان نیشنل آرمی حنیف زیڈائی نے صوبہ فرح میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ داعش اور طالبان کے درمیان گھمسان کی جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

صوبہ فرح میں افغان نیشنل آرمی کے ترجمان حنیف زیڈائی نے کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ داعش اور طالبان کے جنجگوﺅں کے درمیان سرکھاش کے علاقے میں گزشتہ رات سے جھڑپیں جاری ہیں انہوں نے کہا کہ ایک درجن سے زائد طالبان جنگجو اور اتنی ہی تعداد میں داعش کے جنگجو بھی جھڑپوں میں مارے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان نے داعش کے 4 خواتین اور12 جنگجوﺅں کو بھی یرغمال بنا لیا ہے جوکہ غیر ملکی ہیں۔ واضح رہے کہ داعش اور طالبان جنگجوﺅں کے درمیان ایک مہینے میں ہونے والی یہ دوسری جھڑپ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ