سعود? مسجد م?? خود?ش حمل? ?رن? وال? بمبار ?? شناخت ?وگئ?

116

ریاض:سعودی عرب کی مسجدمیں حملہ کرنےوالےخودکش بمبارکی شناخت صالح بن عبدالرحمان کےنام سےہوگئی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق جمعہ کو قطیف صوبے کی مسجد القدیح میں حملہ کرنے والے خودکش بمبار کی شناخت صالح بن عبدالرحمان کےنام سے ہوئی ہے۔تفتیشی ٹیموں نے جائے دھماکا سے ملنے والے خودکش بمبار کے اعضاء سے حملہ آور کی شناخت کی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آورکاتعلق داعش سےتھا جومتعددمقدمات میں مطلوب تھا۔

دوسری جانب شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے شیعہ فرقے کے لوگوں کو ہدف بنانے کی دھمکی دی ہے۔

واضح رہے کہ القدیح مسجد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 21افراد جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ متعدد زخمی ہیں جن میں بعض کی حالت اب بھی نازک ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ