سانح? صفورا، مز?د چار د?شتگرد گرفتار ، س? آئ? ?? ذرائع

86

سی آئی ڈی پولیس نے سانحہ صفورا میں گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر شہر کے مختلف علاقوں سے مزید چار دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔

سی آئی ڈی ذرائع کے مطابق سانحہ صفورا میں گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر پولیس نے کراچی شہر اور اندرون سندھ  کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے چار مزید دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے گرفتار ہونے والے دہشتگردوں نے سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا ، گرفتار دہشتگردوں سے جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سانحہ صفورا کے بعد 9 ملزمان مفرور تھے جن میں آج چار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سی آئی ڈی ذرائع کا کہنا ہے مزید 5 دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ