حب:آرس? ?? شا?را? پر د?ما?? ، 3 افراد جا? بحق ، 15 زخم?

123

حب کے علاقے آر سی ڈی روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت صدر ممنون حسین کے بیٹے طلعت حسین کا قافلہ گزر رہا تھا ۔

حب کے علاقے آر سی ڈی شاہراہ پر ایک ہوٹل پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے ۔ ڈی ایس پی عبدالرشید کا کہنا ہے جب دھماکہ ہوا اس وقت صدر ممنون حسین کے بیٹے طلعت ممنون کا قافلہ گزر رہا تھا ۔ ڈی ایس پی کے مطابق دھماکے سے قافلے میں موجود تین اہلکار زخمی  ہو گئے ۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔ پولیس کے  مطابق بم ہوٹل کے قریب کھڑی ایک موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جس کو ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا ۔ دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے  زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ