ملتان م?? اس?ول ?? چ?ت گر گئ?، 39 بچ? زخم?

62

ملتان: مظفر گڑھ روڈ پر نجی اسکول کی عمارت گر گئی 30 سے 40 بچے ملبے تلے دب گئے

ریسکیو زرائع کے مطابق ملتان کے علاقے مظفر گڑھ روڈ پرعلی والا کے قریب ایک نجی اسکول کی عمارت اچانک زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں میں 30 سے 40 بچے ملبے تلے دب گئے ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچ گئی اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے بچوں کو زخمی حالت میں نکال کر فوری طور پر نشتراسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے ، اسپتال انتظامیہ کے تین زخمی بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ انکے سر میں شدید قسم کی چوٹیں آئی ہیں۔

اسکول حادثے کی جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ،اسکول میں زیر تعلیم بچوں کے والدین فوری طور پر اسکول پہنچے اور اپنے لاڈلوں کو تلاش کرنے لگے۔

ڈی سی او ملتان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول کے نیچے غیرقانونی طور پر دوکانیں قائم کی جارہی تھی جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا ، پولیس نے اسکول کے مالک کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ