دواؤ? م?? ?ر??نگ ??وائس لگا ?ر اساما ?? ?مپاؤن??ا سراغ ملا،رپور?

464

امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کےسابق اہلکارایڈورڈاسنوڈن نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے اساما بن لادن کی تلاش کےلیےمیڈیکل سپلائی کاسہارالیا۔

امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کےسابق اہلکارایڈورڈاسنوڈن کےانکشافات پرمبنی رپورٹ منظرعام پر آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکانےاساما بن لادن کی تلاش کےلیے میڈیکل سپلائی کاسہارالیا۔ میڈیکل سپلائی میں ٹریکنگ ڈیوائس چھپاکراساما بن لادن کے کمپاؤنڈکاسراغ لگایاگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اساما کی تلاش کیلیےانجیکشن کی بوتلوں اوردواؤں میں ٹریکنگ ڈیوائس لگانےکامنصوبہ بنایاگیا تاہم منصوبےپرعمل درآمدہونےسےمتعلق تصدیق نہیں ہوسکی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ