پا? ?ور?ا ?ا?? س?ر?ز ?ا ت?سرا مقابل? ب?? ج?گ?? ?? نذر

70

پاکستان اور کوریا کے درمیان ہاکی ٹیسٹ سیریز کا تیسرا میچ بھی جھگڑے کی نذر ہوگیا۔ غلط امپائرنگ پر قومی ٹیم احتجاجاً گراؤنڈ سے باہر آگئی اور میچ مقررہ وقت سے پہلے ہی 2-2گول سے کی برابری پر ختم ہوگیا۔

کوریا میں جاری چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں قومی ٹیم کے محمد وقاص کو یلوکارڈ دکھا کر باہر کردیا گیا جس پر باقی کھلاڑیوں نے احتجاج کیا تاہم امپائر نے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کے بجائے کپتان محمد عمران کو بھی گراؤنڈ سے باہر کردیا ۔

امپائر کے متنازع فیصلے پر باقی پوری ٹیم بھی مقابلہ چھوڑ کر میدان سے باہر آگئی اور میچ 10منٹ قبل ہی 2-2گول کی برابری پر ختم ہوگیا۔

تیسرے میچ میں بھی جیوری کے افراد موجود نہیں تھے جب کہ دوسرے میچ میں جیوری نہ ہونے سے مقابلہ جھگڑے کے باعث مقررہ وقت سے پہلے ہی ختم کردیا گیاتھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ