صدر مرس? ?? سزائ? موت ?? خلاف جماعت اسلام? ?ا آبپار? م?? احتجاج? مظا?ر? ?رن? ?ا اعلان

111

ڈاکٹر محمد مرسی کی سزائے موت کے خلاف جماعت اسلامی کا 22 مئی کو آبپارہ میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کریں گے

 امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمان سواتی نے کہا ہے کہ مصر کے منتخب جمہوری صدر ڈاکٹر محمد مرسی اور اُن کے ساتھیوں کو نام نہاد فوجی عدالت کی طرف سے سزائے موت سنائے جانے کے خلاف22 مئی بروز جمعتہ المبارک 5 بجے سہ پہر آب پارہ چوک اسلام آباد میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔

جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کریں گے۔ راولپنڈی سے بھی عوام بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی قیادت میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

شمس الرحمان سواتی نے ضلع بھر کے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ5 بجے سہ پہر آب پارہ چوک اسلام آباد پہنچیں۔انہو ںنے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق پاکستانی عوام ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کی ترجمانی کریں گے۔

مسلم حکمران مصر میں انصاف کے قتل عام کے خلاف اپنی مجرمانہ خاموشی کو توڑیں۔شمس الرحمان سواتی نے کہا کہ اقوام متحدہ ¾ مہذب اقوام اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیںمصر میں ہونے والے ظلم و بربریت اور ظالمانہ سزاﺅں کے خلاف کیوں خاموش ہیں

Print Friendly, PDF & Email
حصہ