امر??? فضائ? حملو? م?? بچ? ب?? مار? گئ?، امر??ا ?ا اعتراف

94

امریکی عسکری حکام نے تسلیم کیا ہے کہ گزشتہ روز شام میں کئی گئی اتحادی افواج کی فضائی کارروائی میں 2بچے بھی جاں بحق ہوئے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شام کے شہر حریم میں شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی اور اس کارروائی میں 2بچوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی ہلاکت پر افسوس ہے تاہم یہ کارروائی غیر ارادی تھی اور بمباری سے قبل مشتبہ ٹھکانوں کے قریب بچوں کی موجودگی کے آثار نہیں ملے تھے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ امریکا نے اتحادی افواج کی کارروائی میں عام شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

امریکی محکمۂ دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انھوں نے فضائی حملوں میں 48 عام شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات کا جائزہ لیا ہے جن میں 35 اطلاعات یا تو درست نہیں تھیں یا پھر اُن کے بارے میں مکمل معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ