سوئ? ناردرن گ?س ?مپن? ن? پارل?من? ?ا?س ?ا سا??? 10لا?? ?ا گ?س ?ا بل ب?جوا د?ا

162

اسلام آباد: سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پارلیمنٹ ہاﺅس کا گزشتہ ماہ کا 10لاکھ 55ہزار روپے کا گیس کا بل بھجوا دیا، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مذکورہ بل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری کی جائے کہ ماہ اپریل کا گیس کا بل اتنا زیادہ کیوں آیا، یہاں کونسی دیگیں پکتی رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو انہوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے پارلیمنٹ ہاﺅس کا ماہ اپریل 2015 کا بھجوایا گیا گیس کا بل ادا کرنے کےلئے چیک پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاﺅس میں کون سی دیگیں پکتی ہیں کہ ایک ماہ کا 10لاکھ 55ہزار 240 روپے کا بل بھجوا دیا ہے۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ گیس کا بل زیادہ بھجوائے جانے کی انکوائری کر کے رپورٹ انہیں پیش کی جائے۔

واضح رہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ایک سال کے دوران پارلیمنٹ ہاﺅس کو دو کروڑ 48لاکھ 13ہزار 110روپے کے گیس کے بل بھجوائے جبکہ دوکروڑ چار لاکھ 99ہزار 779 روپے جمع کرائے گئے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ