صوب? پنجاب م?? 4.44مل?ن ا??? رقب? د?ان ?? ز?ر ?اشت لا?ا جائ? گا،ترجمان مح?م? زراعت

149

لاہور: سال 2015-16میں صوبہ پنجاب میں 4.44ملین ایکڑ رقبہ دھان کے زیر کاشت لایا جائے گا جس سے 3.5ملین ٹن پیداوا رحاصل ہوگی۔ کاشتکار دھان کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام کی کاشت شروع کر یں۔

محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق دھان کی زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل منظور شدہ اقسام میں سپرباسمتی، باسمتی 370-، باسمتی 385-، باسمتی پاک (کرنل باسمتی)، باسمتی 2000-، باسمتی 515-، پی ایس 2-، پی کے 386- اور باسمتی 198-(صرف ساہیوال، اوکاڑہ اور ملحقہ علاقوں کے لئے)کی پنیری یکم جون سے 20جون تک کاشت کریں جبکہ شاہین باسمتی کی پنیری کاموزوں وقت کاشت 15جون سے 30جون تک ہے۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ کاشتکار دھان کی موٹی اقسام اری 6-، کے ایس 282-، کے ایس کے 133-، کے ایس کے 434-، نیاب 2013-اور نیاب اری 9-کی پنیری 20مئی سے 7جون تک کاشت کریں جبکہ ہائبرڈ اقسام وائی 26-، پرائیڈ 1-، شہنشاہ 2-، پی ایچ بی 71-اور آرائز سوئفٹ کی پنیری کی کاشت 20مئی سے 15جون تک مکمل کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ