ا?گز??? ?? خلاف درخواست سماعت ?? ل?? منظور

77

لاہور کی سیشن عدالت نے مبینہ طور پر آن لائن جعلی ڈگریوں کے کاروبار کرنے والی آئی ٹی کمپنی  “ایگزیٹ “کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔

گزشتہ روز سیشن عدالت میں ایک شہری کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ فراڈ کرنے والی  ایگزیٹ کمپنی کے لاہور میں واقع دفاتر کو سیل اور ان کا ریکارڈ قبضے میں لیا جائے ۔

جس پر عدالت نے آج کارروائی کرتے ہوئے درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی اور فریقین کو 28مئی کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ