جرمن چانسلر مصر? صدر الس?س? س? ملاقات ?ر?? گ?

75

برلن: جرمن چانسلر انجیلا میرکل اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اگلے ماہ ملاقات کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان اہم ملاقات اگلے ماہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے دورہ جرمنی کے دوران ہو گی۔

انجیلامیرکل ہی کی جماعت (سی ڈی یو ) سے تعلق رکھنے والے اسپیکر پارلیمان نوربرٹ لامیرٹ نے کہا ہے کہ مصر میں ایک منظم انداز سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور مخالفین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس سے قبل جرمن پارلیمان کے اسپیکر نے مصر میں انسانی حقوق کی خراب صورت حال کے پیش نظر جرمن چانسلر کی السیسی سے ملاقات منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ السیسی 3 جون کو برلن پہنچیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ