?وئ?? م?? پول?س مقابل? ،?العدم تنظ?م ?ا ?مان?ر ?لا?

81

مشکے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا مقامی کمانڈر ماراگیا۔ہلاک ملزم سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور ہتھیار برآمد کر لیا گیا ۔

ترجمان ایف سی کےمطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آواران کے علاقے مشکے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران شرپسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کامقامی کمانڈر مارا گیا۔

سیکورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والے کمانڈر کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔

دوسری جانب تربت کےعلاقے تمپ میں نامعلوم افراد کی جانب سے سیکورٹی فورسز کےسب کیمپ پرچار راکٹ فائر کئے گئے۔ جوکیمپ کےقریب گرکر زوردار دھماکوں سےتباہ گئے جبکہ ایک راکٹ مقامی آبادی میں جا گرا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا ۔

سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ